ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:ساگر روڈ کے موڑ پر جے سی آئی کی جانب سے روڈ میرر کا انتصاب

بھٹکل:ساگر روڈ کے موڑ پر جے سی آئی کی جانب سے روڈ میرر کا انتصاب

Fri, 15 Sep 2017 21:37:06    S.O. News Service

بھٹکل:15/ستمبر (ایس اؤنیوز) ساگر روڈ پر واقع فائر برگیڈ تھانہ کے سامنے والی سڑک پر ایک خطرناک موڑ ہے، ماناجاتاہے کہ یہ موڑ اکثر سواری چلانے والوں کا وقت سے پہلے نظر نہیں آتا جس کی وجہ سے حادثہ ہونے کا خدشہ ہے اس کو دیکھتے ہوئے سٹی جے سی آئی کی جانب سے سواری چلانے والوں (ڈرائیوروں ) کی سہولت اور حادثات کوکم کرنے کامقصد لے کر روڈ میرر(سڑک آئینہ )نصب کیا گیا ۔

نصب کئے روڈ میرر کا جے سی آئی 15کے صدر زیڈ پی سنتوش جی نے اجراء کرنےکے بعد کہاکہ ڈرائیوروں اورعوام کی سہولت کے لئے یہ روڈ میرر نصب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سٹی جے سی آئی کے صدر ناگراج شیٹھ، فائر برگیڈ تھانہ کے کارگزار افسر ایس رمیش ، عملہ اور جے سی آئی کے عہدیداران ، ممبران وغیرہ موجود تھے۔


Share: